حدیث نمبر: 12774
عَنْ جَرِيرٍ : ¤ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنِسَاءٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ : عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ طَارِقٍ التَّمِيمِيِّ . ¤ وَفِي الْآخَرِ : عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ طَارِقٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ جَرِيرٍ وَجَابِرِ بْنِ طَارِقٍ : لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَجَابِرٌ عَنْ طَارِقٍ ، فَإِنْ كَانَ جَابِرٌ هُوَ الْجُعْفِيُّ فَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے پاس سے گزرے تو آپ نے انہیں سلام کیا ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو میں سے ایک سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ شعبہ کے حوالے سے جابر کے حوالے سے طارق تمیمی سے منقول ہے ، جبکہ دوسری سند میں یہ بات منقول ہے ، یہ شعبہ کے حوالے سے جابر کے حوالے سے طارق تمیمی کے حوالے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، اور جابر بن طارق سے میں واقف نہیں ہوں اور جابر کے حوالے سے طارق سے منقول روایت میں اگر تو یہ جابر جعفی ہے ، تو پھر یہ ضعیف ہے ۔