حدیث نمبر: 12422
عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا مَرِجَ الدِّينُ وَظَهَرَتِ الرَّغْبَةُ وَالرَّهْبَةُ وَحُرِقَ الْبَيْتُ الْعَتِيقُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَزَادَ : " وَشَرُفَ الْبُنْيَانُ وَاخْتَلَفَ الْإِخْوَانُ " ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا ، جب دین سمٹ جائے گا ، رغبت اور ڈر ظاہر ہو گا ، اور بیت عقیق کو جلا دیا جائے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں : ” عمارات اونچی تعمیر ہوں گی اور بھائیوں کے درمیان اختلاف ہو جائے گا ۔ “ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔