حدیث نمبر: 11960
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ رَأْسِ السَّبْعِينَ ، وَمِنْ إِمَارَةِ الصِّبْيَانِ " . وَقَالَ : " لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى تَصِيرَ لِلُكَعِ بْنِ لُكَعَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كَامِلِ بْنِ الْعَلَاءِ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سترویں سال اور بچوں کی حکومت سے اللہ کی پناہ مانگو ! “ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” دنیا اُس وقت تک ختم نہیں ہو گی ، جب تک یہ احمق ابن احمق کو نہیں ملے گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ کامل بن العلاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ کامل بن العلاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔