کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: فتنوں سے پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 11958
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا : أَنَّهُ كَانَ يَتَعَوَّذُ فِي صِلَاتِهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَغْرِبِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران مغرب کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے ۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 11958
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/17)»
حدیث نمبر: 11959
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفِتْنَةِ ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا يَشْتَمِلُ عَلَى فِتْنَةٍ ، وَلَكِنْ مَنِ اسْتَعَاذَ فَلْيَسْتَعِذْ مِنْ مُضِلَّاتِهَا ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ : إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
قاسم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے : اے اللہ ! میں فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، کیونکہ تم میں سے ہر ایک شخص کو فتنے کا تو سامنا کرنا ہی ہو گا ، جس شخص نے پناہ مانگنی ہو ، وہ فتنے کی گمراہیوں سے پناہ مانگے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک تمہارے اموال اور تمہاری اولاد فتنہ ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس روایت کی سند منقطع ہے ، لیکن اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 11959
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8931)»