مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ التَّعَوُّذِ مِنَ الْفِتَنِ باب: فتنوں سے پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 11957
عَنْ عِصْمَةَ بْنِ قَيْسٍ السُّلَمِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] - أَنَّهُ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ فِتْنَةِ الْمَشْرِقِ ، قِيلَ لَهُ : فَكَيْفَ فِتْنَةُ الْمَغْرِبِ ؟ قَالَ : " تِلْكَ أَعْظَمُ وَأَعْظَمُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ .محمد محی الدین
سیدنا عصمہ بن قیس سلمی رضی اللہ عنہ ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ مشرق کے فتنے سے پناہ مانگا کرتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی : مغرب کے فتنے کا کیا عالم ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ زیادہ بڑا ہو گا ، زیادہ بڑا ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔