کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ نے جو بھی چیز حرام قرار دی ہے ، اس کے بارے میں وہ یہ جانتا ہے کہ کچھ لوگ اس پر عمل کریں گے
حدیث نمبر: 11908
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يُحَرِّمْ حُرْمَةً إِلَّا وَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ سَيَطَّلِعُهَا مِنْكُمْ مُطَّلِعٌ ، أَلَا وَإِنِّي آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ أَنْ تَهَافَتُوا فِي النَّارِ كَتَهَافُتِ الْفَرَاشِ أَوِ الذُّبَابِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَقَالَ : " الْفَرَاشِ ، أَوِ الذُّبَابِ ، أَوِ الْحُنْظُبِ " ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے جس بھی چیز کو حرام قرار دیا ہے ، تو وہ یہ جانتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص جھانک کر اُس کی طرف دیکھے گا ( یعنی اس کا مرتکب ہو گا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) اور میں تم لوگوں کو کمر سے پکڑتا ہوں کہ کہیں تم آگ میں نہ گر جاؤ ، جس طرح پتنگے اور مکھیاں ( آگ میں گرتے ہیں ) ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” پتنگے یا مکھیاں ، یا حنظب ( نامی پتنگے ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” پتنگے یا مکھیاں ، یا حنظب ( نامی پتنگے ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔