کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: خواب میں نبی اکرم ﷺ کی زیارت کرنا
حدیث نمبر: 11754
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَآنِي الْحَقَّ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے ( مجھے خواب میں ) دیکھا ، اُس نے درحقیقت مجھے ہی دیکھا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11754
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (306/5)»
حدیث نمبر: 11755
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابومالک اشجعی ، رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، اُس نے مجھے ہی دیکھا “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11755
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2135) اخرجه احمد فى المسند (472/3)»
حدیث نمبر: 11756
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ ، فَمَنْ رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ شِمَالِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَرَاءَى بِي " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” نیک خواب ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں ، اور برے خواب ، شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ، جو شخص ( خواب میں ) کوئی ایسی چیز دیکھے ، جو اسے ناگوار گزرے ، تو اسے اپنے بائیں تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے ، اور شیطان سے ، اللہ کی پناہ مانگ لینی چاہیے ، تو وہ خواب اسے نقصان نہیں پہنچائے گا اور شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11756
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 11757
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي وَلَا بِالْكَعْبَةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَغَيْرُهُ ، وَفِيهِ لِينٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، اُس نے مجھے ہی دیکھا ، کیونکہ شیطان ، میری ، یا کعبہ کی شکل اختیار نہیں کر سکتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسری ہے ، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11757
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (277)»
حدیث نمبر: 11758
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَآنِي مِنَ الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ ، وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَلَفْظُهُ : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَكَأَنَّمَا رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ ، مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي " ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، گویا اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا ( یعنی درحقیقت اُس نے مجھے ہی دیکھا ) اور شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، تو گویا اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا اور جس نے مجھے دیکھا ، اُس نے حق کو دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11758
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (612)»
حدیث نمبر: 11759
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، تحقیق اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا ( یعنی اُس نے درحقیقت مجھے ہی دیکھا ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11759
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11760
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ ، وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا مالک بن عبدالله خثعمی رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کی مانند روایت نقل کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، وہ عنقریب مجھے بیداری میں دیکھ لے گا ، اور شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11760
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (296/19)»
حدیث نمبر: 11761
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُخَيَّلُ عَلَى مَنْ رَآهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ( خواب میں ) دیکھتا ہے تو یہ محض اس کا خیال نہیں ہوتا ( بلکہ اس نے واقعی اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہوتا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11761
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10510)»
حدیث نمبر: 11762
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّ الرُّوحَ لَيَلْقَى الرُّوحَ " . فَأَقْنَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ هَكَذَا ، فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، أَحَدُهَا هَذَا وَهُوَ مُتَّصِلٌ .
محمد محی الدین
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( خواب میں ) ایک روح ، دوسری روح سے ملتی ہے “ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک جھکایا ، تو سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے اپنی پیشانی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر رکھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک یہ ہے اور یہ متصل ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11762
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ متصل
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (214/5)»
حدیث نمبر: 11763
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَقَالَ : فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اجْلِسْ ، وَاسْجُدْ ، وَاصْنَعْ كَمَا رَأَيْتَ " ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” تم بیٹھ کر سجدہ کرو اور اس طرح کرو ، جس طرح تم نے ( خواب میں ) دیکھا ہے “ ۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11763
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3717)»
حدیث نمبر: 11764
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَخُزَيْمَةُ الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ - قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : فَأَخْبَرَنِي عُمَارَةُ بْنُ خُزَيْمَةَ ، عَنْ عَمِّهِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ خُزَيْمَةَ بْنَ ثَابِتٍ رَأَى فِي النَّوْمِ أَنَّهُ سَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ ، فَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَامِرِ بْنِ صَالِحٍ الزُّبَيْرِيِّ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو حَاتِمٍ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ابن شہاب نے ، عمارہ بن خزیمہ بن ثابت انصاری کے حوالے سے ، یہ روایت نقل کی ہے : سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ وہ صحابی ہیں کہ جن کی گواہی کو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا ، ابن شہاب بیان کرتے ہیں : عمارہ بن خزیمہ نے ، اپنے چچا کے حوالے سے ، یہ بات نقل کی ہے ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے اور سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، اپنے استاد عامر بن صالح زبیری کے حوالے سے نقل کی ہے ، جسے امام أحمد اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11764
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (216/5)»
حدیث نمبر: 11765
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ رَأَى فِي مَنَامِهِ أَنَّهُ يُقَبِّلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ ، فَقَامَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ جَبْهَتَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دے رہے ہیں ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے کھڑے ہو گئے ، اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر بوسہ دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن عثمان ہے ، ابوجعفر خطمی کے علاوہ اور کسی نے ، اس سے روایت نقل نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11765
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (214/7)»
حدیث نمبر: 11766
وَعَنِ الْمُثَنَّى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ : قَلَّ لَيْلَةٌ تَأْتِي عَلَيَّ إِلَّا وَأَنَا أَرَى فِيهَا خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَسٌ يَقُولُ ذَلِكَ وَتَدْمَعُ عَيْنَاهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
مثنی بن سعید بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ” مجھے اکثر اوقات ، خواب میں اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو جاتی ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے تھے ، تو اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11766
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح