مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التعبير— ( خوابوں کی ) تعبیر کے بارے میں روایات
بَابُ رُؤْيَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ . باب: خواب میں نبی اکرم ﷺ کی زیارت کرنا
حدیث نمبر: 11762
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّ الرُّوحَ لَيَلْقَى الرُّوحَ " . فَأَقْنَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ هَكَذَا ، فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، أَحَدُهَا هَذَا وَهُوَ مُتَّصِلٌ .محمد محی الدین
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( خواب میں ) ایک روح ، دوسری روح سے ملتی ہے “ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک جھکایا ، تو سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے اپنی پیشانی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر رکھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک یہ ہے اور یہ متصل ہے ۔