حدیث نمبر: 11688
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِهَذَا الْقُرْآنِ شِرَّةً ، وَلِلنَّاسِ عَنْهُ فَتْرَةً ، فَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْقَصْدِ فَنِعِمَّا هِيَ ، وَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْأَعْرَاضِ فَأُولَئِكَ هُمْ قَوْمٌ بُورٌ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قرآن کے لئے ایک رغبت ہوتی ہے اور پھر لوگ اس کو چھوڑ بھی دیتے ہیں ، تو جو شخص اس کو چھوڑ کر میانہ روی ( والی تلاوت ) کی طرف جائے گا ، تو یہ اچھی بات ہے اور جو شخص اس کو چھوڑ کر اُس سے منہ پھیرنے کی طرف جائے گا ، تو یہ لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا ۔