کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 11671
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ عَلَّمَ ابْنَهُ الْقُرْآنَ نَظَرًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ ، وَمَنْ عَلَّمَهُ إِيَّاهُ ظَاهِرًا بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَيُقَالُ لِابْنِهِ : اقْرَأْ ، فَكُلَّمَا قَرَأَ آيَةً رَفَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْأَبَ بِهَا دَرَجَةً حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ مَا مَعَهُ مِنَ الْقُرْآنِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ، اپنے بیٹے کو ناظرہ قرآن مجید پڑھنا سکھائے ، اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اور جو شخص اپنے بچے کو قرآن مجید حفظ کروائے ، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے چودھویں رات کے چاند کی شکل میں اٹھائے گا اور اس کے بیٹے سے کہا: جائے گا : تم تلاوت کرو جب بھی وہ ایک آیت تلاوت کرے گا ، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے باپ کا ایک درجہ بلند کرے گا ، یہاں تک کہ وہ بچہ اس مقام تک پہنچے گا ، جہاں تک اُسے قرآن کا آخری حصہ آتا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 11672
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ يُعَلِّمُ وَلَدَهُ الْقُرْآنَ فِي الدُّنْيَا إِلَّا تُوِّجَ أَبُوهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِتَاجٍ فِي الْجَنَّةِ يَعْرِفُهُ بِهِ أَهْلُ الْجَنَّةِ بِتَعْلِيمِ وَلَدِهِ الْقُرْآنَ فِي الدُّنْيَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ سُلَيْمٍ ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اُن تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پہنچا ہے : ” جو شخص اپنی اولاد کو ، دنیا میں قرآن کی تعلیم دیتا ہے ، تو قیامت کے دن اس بچے کے باپ کو جنت میں تاج پہنایا جائے گا ، جس کی وجہ سے اہل جنت اسے پہچان لیں گے کہ اس نے دنیا میں اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیم دی تھی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر بن سلیم ہے ، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر بن سلیم ہے ، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔