کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس چیز کا بیان جو منسوخ ہو گئی ہے
حدیث نمبر: 11615
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا ، فَقَامَا ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ بِهَا ، فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَا لَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ وَأُنْسِيَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي غَيْرِ هَذَا الْبَابِ وَالْكَلَامُ عَلَيْهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں نے وہ سورت پڑھنی چاہی ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سکھائی تھی ، وہ دونوں اس کی تلاوت کیا کرتے تھے ، ایک رات وہ نماز میں اسے پڑھنے لگے ، تو وہ اس کے کسی حرف کو بھی پڑھنے پر قادر نہ ہو سکے ، اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی ، تو آپ نے فرمایا : یہ ان میں سے ہے ، جسے منسوخ کر دیا گیا اور بھلا دیا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس سے پہلے یہ اس کے علاوہ باب میں بھی گزر چکی ہے اور اس روایت پر کلام بھی گزر چکا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11615
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11616
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : أَمَّنَا أُمَيَّةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ بِخُرَاسَانَ ، فَقَرَأَ بِهَا مِنَ السُّورَتَيْنِ : إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ . قَالَ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي سُورَةِ لَمْ يَكُنْ . ¤
محمد محی الدین
ابواسحاق بیان کرتے ہیں : اُمیہ بن عبداللہ بن خالد بن اُسید نے خراسان میں ، ہماری امامت کی اور وہاں دو سورتیں پڑھیں کہ ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے مغفرت طلب کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ! اس سے پہلے ، اس کے علاوہ ، ایک روایت ” سورت بینہ “ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11616
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (860)»