مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُصْحَفِ . باب: مصحف کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11614
عَنْ سَالِمِ بْنِ مَرْوَانَ كَانَ يُرْسِلُ إِلَى حَفْصَةَ يَسْأَلُهَا عَنِ الْمُصْحَفِ الَّذِي نُسِخَ مِنْهُ الْقُرْآنُ ، فَتَأْبَى حَفْصَةُ أَنْ تُعْطِيَهُ إِيَّاهُ ، فَلَمَّا دَفَنَّا حَفْصَةَ أَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ : أَرْسِلْ إِلَيَّ بِذَلِكَ الْمُصْحَفِ . فَأَرْسَلَهُ إِلَيْهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سالم بیان کرتے ہیں : مروان نے ، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا اور اُن سے اس قرآن مجید کو مانگا ، جس میں سے قرآن کے نسخے نقل کیے گئے تھے ، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے وہ قرآن اُسے دینے سے انکار کر دیا ، جب ہم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو دفن کر دیا ، تو مروان نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا ، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے وہ مصحف اُس کو بھجوا دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔