کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ پہلے والوں میں سے ایک گروہ “
حدیث نمبر: 11394
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، فَنَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ بَيَّاعِ الْمُلَاءِ عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” پہلے والوں میں سے ایک گروہ ، اور بعد والوں میں سے تھوڑے سے لوگ “ ۔ تو یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری ، تو یہ آیت نازل ہوئی : ” پہلے والوں میں سے ایک گروہ ، اور بعد والوں میں سے ایک گروہ “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 11395
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ قَالَ : " جَمِيعُهُمَا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ” پہلے والوں میں سے ایک گروہ اور بعد والوں میں سے ایک گروہ “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ دونوں گروہ اس امت سے تعلق رکھتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ، لیکن خراب حافظے کا مالک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ، لیکن خراب حافظے کا مالک ہے ۔