مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ پہلے والوں میں سے ایک گروہ “
حدیث نمبر: 11394
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، فَنَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ بَيَّاعِ الْمُلَاءِ عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” پہلے والوں میں سے ایک گروہ ، اور بعد والوں میں سے تھوڑے سے لوگ “ ۔ تو یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری ، تو یہ آیت نازل ہوئی : ” پہلے والوں میں سے ایک گروہ ، اور بعد والوں میں سے ایک گروہ “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔