حدیث نمبر: 11368
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ فِي السَّمَاءِ يُقَالُ لَهُ الصُّرَاحُ ، عَلَى مِثْلِ الْبَيْتِ الْحَرَامِ بِحِيَالِهِ ، لَوْ سَقَطَ لَسَقَطَ عَلَيْهِ ، يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ لِمَ يَرَوْنَهُ قَطُّ ، وَإِنَّ لَهُ فِي السَّمَاءِ حُرْمَةً عَلَى قَدْرِ حُرْمَةِ مَكَّةَ " . قَالَ : " وَيَدْخُلُ الْبَيْتَ الْمَعْمُورَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلِكٍ لَا يَدْخُلُونَهُ أَبَدًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ أَبُو حُذَيْفَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بیت المعمور آسمان میں ہے اسے ” صراح “ کہا: جاتا ہے اور یہ ” بیت الحرام “ کے بالکل مد مقابل ہے اگر وہ گرے ، تو اس کے اوپر آ کے گرے گا ، اس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں ، جنہوں نے پہلے اُسے کبھی نہیں دیکھا ہوتا اور آسمان میں اس کو وہی احترام حاصل ہے ، جس طرح ملکہ کو ( روئے زمین پر ) احترام حاصل ہے “ ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : بیت المعمور میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں ، اور وہ دوبارہ اس میں کبھی داخل نہیں ہو پائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے ۔