کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو “
حدیث نمبر: 11364
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ : ( وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ ) قَالَ : " قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ صَلَاةُ الصُّبْحِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ صَلَاةُ الْعَصْرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تم سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے ، اپنے پروردگار کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سورج کے طلوع ہونے سے پہلے سے مراد ، صبح کی نماز ہے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے مراد ، عصر کی نماز ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11364
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً