کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور اگر مومن مرد نہ ہوتے “
حدیث نمبر: 11346
عَنْ أَبِي جُمُعَةَ الْأَنْصَارِيِّ جُنَيْدِ بْنِ سَبْعٍ قَالَ : قَاتَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا ، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ مُسْلِمًا ، وَكُنَّا ثَلَاثَةَ رِجَالٍ وَتِسْعَ نِسْوَةٍ وَفِينَا نَزَلَتْ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوجمعہ انصاری جنید بن سبع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے کافر ہونے کے عالم میں ، دن کے ابتدائی حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ کی ، اور دن کے آخری حصے میں مسلمان ہونے کے طور پر ، آپ کے ساتھ مل کر جنگ کی ، ہم تین افراد تھے اور نو خواتین تھیں ، ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” اگر مومن مرد اور مومن خواتین نہ ہوتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11346
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1560) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2204)»