کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اللہ تعالیٰ ہر جان کو ، اس کی موت کے مخصوص وقت میں ، موت دیتا ہے “
حدیث نمبر: 11312
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا قَالَ : تَلْتَقِي أَرْوَاحُ الْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ [ فِي الْمَنَامِ ] فَيَتَسَاءَلُونَ بَيْنَهُمْ ، فَيُمْسِكُ اللَّهُ أَرْوَاحَ الْمَوْتَى وَيُرْسِلُ أَرْوَاحَ الْأَحْيَاءِ إِلَى أَجْسَادِهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ جانوں کو موت دیتا ہے ، جب اُن کی موت کا وقت آتا ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : خواب میں زندہ لوگوں اور مردوں کی ارواح ملتی ہیں ، وہ ایک دوسرے سے سوال جواب کرتے ہیں ، پھر اللہ تعالیٰ مردوں کی ارواح کو روک لیتا ہے ، اور زندہ لوگوں کی ارواح کو اُن کے اجسام کی طرف واپس کر دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔