کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تمہارا سجدہ کرنے والوں میں منتقل ہونا “
حدیث نمبر: 11247
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ قَالَ : مِنْ صُلْبِ نَبِيٍّ إِلَى صُلْبِ نَبِيٍّ حَتَّى صِرْتَ نَبِيًّا . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تمہارا سجدہ کرنے والوں میں منتقل ہونا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک نبی کی پشت سے ، دوسرے نبی کی پشت کی طرف منتقل ہوتے رہے یہاں تک کہ آپ بھی نبی بن گئے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف شبیب بن بشر کا معاملہ مختلف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف شبیب بن بشر کا معاملہ مختلف ہے ۔