کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: سورت نمل کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے “
حدیث نمبر: 11248
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَخْرُجْ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُعَلِّمَكَ آيَةً مِنْ سُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي غَيْرَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ " . فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَغَ أُسْكُفَّةَ الْبَابِ قَالَ : " بِأَيِّ شَيْءٍ تَسْتَفْتِحُ صَلَاتَكَ وَقِرَاءَتَكَ ؟ "، قُلْتُ : بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، قَالَ : " هِيَ هِيَ " ، ثُمَّ أَخْرَجَ رِجْلَهُ الْأُخْرَى . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہارے مسجد سے نکلنے سے پہلے ، میں تمہیں ایک سورت کی ایک آیت تعلیم دوں گا ، جو مجھ سے پہلے کسی نبی پر نازل نہیں ہوئی ، صرف حضرت سلیمان علیہ السلام پر نازل ہوئی تھی ، راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جانے لگے ، یہاں تک کہ آپ دروازے کی چوکھٹ تک پہنچ گئے ، آپ نے ارشاد فرمایا : تم اپنی نماز اور تلاوت کا آغاز کس کے ذریعے کرتے ہو ؟ میں نے عرض کی : «بسم الله الرحمن الرحيم» کے ذریعے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ یہی ہے ، وہ یہی ہے ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دوسرا پاؤں بھی باہر نکال لیا “ ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔