کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں “
حدیث نمبر: 11230
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي قَوْلِهِ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ قَالَ : الزِّينَةُ السِّوَارُ وَالدُّمْلُجُ وَالْخَلْخَالُ وَالْقُرْطُ وَالْأُذُنُ وَالْقِلَادَةُ وَمَا ظَهَرَ مِنْهَا عَلَى الثِّيَابِ وَالْجِلْبِيبِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ مُطَوِّلًا وَمُخْتَصِرًا وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں “ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : زینت سے مراد ، کنگن ، دملج ( کنگن نما زیور ) پازیب اور بالی ، اذن ( یعنی کان کا زیور ) ہار اور اس کے علاوہ وہ چیز ہے ، جو کپڑوں اور چادر سے ظاہر ہوتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور اسے طویل اور مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے ان دو میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11230
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9115 و 9116 و 9117)»