کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام عائد کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 11195
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَبِي بَكْرٍ : " لَوْ رَأَيْتَ مَعَ أُمِّ رُومَانَ رَجُلًا مَا كُنْتَ فَاعِلًا بِهِ ؟ " ، قَالَ : كُنْتُ وَاللَّهِ فَاعِلًا بِهِ شَرًّا . قَالَ : " فَأَنْتَ يَا عُمَرُ ؟ " ، قَالَ : كُنْتُ وَاللَّهِ قَاتِلَهُ ، كُنْتُ أَقُولُ : لَعَنَ اللَّهُ الْأَعْجَزَ فَإِنَّهُ خَبِيثٌ ، قَالَ : فَنَزَلَتْ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : اگر تم ام رومان کے پاس کسی شخص کو پاؤ تو تم کیا کرو گے ؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم ! میں اس کے ساتھ برا سلوک کروں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے عمر تم کیا کرو گے ؟ انہوں نے عرض کی : اللہ کی قسم ! میں اسے قتل کر دوں گا ۔ میں یہ کہوں گا اللہ تعالیٰ اس کمینے پر لعنت کرے ، کیونکہ یہ خبیث ہے راوی بیان کرتے ہیں : تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام عائد کرتے ہیں ، اور ان کے پاس گواہ کے طور پر صرف اپنی ذات ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11195
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2237)»