کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا “
حدیث نمبر: 11136
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَأَكُونُ أَنَا وَأُمَّتِي عَلَى تَلٍّ ، وَيَكْسُونِي رَبِّي حُلَّةً خَضْرَاءَ ، ثُمَّ يُؤْذَنُ لِي فَأَقُولُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَقُولَ ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا ، تو میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے میرا پروردگار مجھے سبز حلہ پہنائے گا ، پھر مجھے اجازت دی جائے گی میں جو اللہ کو منظور ہو گا وہ بات کہوں گا ، تو یہ مقام محمود ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11136
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11137
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ : عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا قَالَ : يُجْلِسُهُ [ فِيمَا ] بَيْنَهُ وَبَيْنَ جِبْرِيلَ ، وَيَشْفَعُ لِأُمَّتِهِ ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ إِذَا لَمْ يُتَابَعْ ، وَعَطَاءُ بْنُ دِينَارٍ قِيلَ : لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یعنی پروردگار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے درمیان بٹھائے گا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی شفاعت کریں گے ، تو یہ مقام محمود ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے جب اس کی متابعت نہ کی گئی ہو اور ایک راوی عطاء بن دینار ہے ایک قول کے مطابق اس نے سعید بن جبیر سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11137
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12474)»