کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت یونس کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تو اس چیز پر انہیں خوش ہونا چاہیے یہ اس سب سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 11065
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ : فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ یہ آیت پڑھتے تھے : ” تو اس حوالے سے انہیں خوش ہونا چاہیے یہ ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11065
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11066
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ : الْقُرْآنُ ، وَرَحْمَتِهِ : أَنْ جَعَلَكُمْ مِنْ أَهْلِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تم یہ فرما دو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کی وجہ سے تو اس حوالے سے ان لوگوں کو خوش ہونا چاہیے یہ ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں “ ۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہاں اللہ کے فضل سے مراد قرآن ہے ، اور اس کی رحمت سے مراد یہ ہے : اللہ تعالیٰ نے تمہیں اہل قرآن بنایا ہے ( یعنی قرآن کا ماننے والا بنایا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11066
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف