کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروجن سے تمہیں منع کیا گیا ہے ، تو ہم تمہاری خطاؤں کو ختم کر دیں گے “
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : لَمْ نَرَ مِثْلَ الَّذِي بَلَغَنَا عَنْ رَبِّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ثُمَّ لَمْ نَخْرُجْ لَهُ مِنْ كُلِّ أَهْلٍ وَمَالٍ ، إِنْ تَجَاوَزَ لَنَا عَنْ مَا دُونَ الْكَبَائِرِ ، يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : ( إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا ) . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” ہمیں اپنے پروردگار کی طرف سے جو احکام ملے ہیں ، ہم نے ان کی مانند کوئی چیز نہیں دیکھی ، پھر ہم نے اس کے لیے اپنے اہل خانہ اور مال کو بھی نہیں چھوڑا ، اور اس نے ہم سے ان ( گناہوں ) کے حوالے سے بھی تجاوز کیا ہے ، جو کبیرہ سے کم ہوتے ہیں : اُس نے یہ ارشاد فرمایا ہے : اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے ، تو ہم تمہاری برائیوں کو تم سے ختم کر دیں گے اور تمہیں عزت والے ٹھکانے میں داخل کریں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10922
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2200)»
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْكَبَائِرِ قَالَ : مَا بَيْنَ أَوَّلِ سُورَةِ النِّسَاءِ إِلَى رَأْسِ ثَلَاثِينَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَبْوَابُ الْكَبَائِرِ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْإِيمَانِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے کبیرہ گناہوں کے بارے میں دریافت کیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : یہ وہ ہیں جو سورت نساء کے آغاز سے لے کر تیسری آیت تک بیان ہوئے ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے کتاب الایمان کے آخر میں کبیرہ گناہوں سے متعلق ابواب گزر چکے ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10923
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2201) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8504)»