مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروجن سے تمہیں منع کیا گیا ہے ، تو ہم تمہاری خطاؤں کو ختم کر دیں گے “
حدیث نمبر: 10922
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : لَمْ نَرَ مِثْلَ الَّذِي بَلَغَنَا عَنْ رَبِّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ثُمَّ لَمْ نَخْرُجْ لَهُ مِنْ كُلِّ أَهْلٍ وَمَالٍ ، إِنْ تَجَاوَزَ لَنَا عَنْ مَا دُونَ الْكَبَائِرِ ، يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : ( إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا ) . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌمحمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” ہمیں اپنے پروردگار کی طرف سے جو احکام ملے ہیں ، ہم نے ان کی مانند کوئی چیز نہیں دیکھی ، پھر ہم نے اس کے لیے اپنے اہل خانہ اور مال کو بھی نہیں چھوڑا ، اور اس نے ہم سے ان ( گناہوں ) کے حوالے سے بھی تجاوز کیا ہے ، جو کبیرہ سے کم ہوتے ہیں : اُس نے یہ ارشاد فرمایا ہے : اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے ، تو ہم تمہاری برائیوں کو تم سے ختم کر دیں گے اور تمہیں عزت والے ٹھکانے میں داخل کریں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔