مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اے ایمان والو ! تم ایک دوسرے کے اموال آپس میں باطل طور پر نہ کھاؤ “
حدیث نمبر: 10921
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ ) ، قَالَ : إِنَّهَا مُحْكَمَةٌ مَا نُسِخَتْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اے ایمان والو ! تم ایک دوسرے کے اموال آپس میں باطل طریقے سے نہ کھاؤ البتہ تمہاری باہمی رضا مندی کے ساتھ جو تجارت کے طور پر ہو اس کا حکم مختلف ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یہ آیت محکم ہے ، اور یہ منسوخ نہیں ہوئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔