کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے “
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ قَالَ : هُمْ قَوْمٌ كَانُوا كَفَرُوا بِعِيسَى وَآمَنُوا بِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ هُمْ قَوْمٌ آمَنُوا بِعِيسَى فَلَمَّا بُعِثَ مُحَمَّدٌ كَفَرُوا بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس سے مراد وہ قوم ہے جنہوں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کیا ، اور پھر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ایمان لے آئے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے ولی طاغوت ہیں جو انہیں نور سے نکال کر تاریکی کی طرف لے جاتے ہیں “ ۔ ( سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ) بیان کرتے ہیں : اس سے مراد وہ قوم ہے جو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائی اور جب سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مبعوث کیا گیا تو ان لوگوں نے آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا انکار کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔