حدیث نمبر: 10532
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَنَا آخِذٌ بِحُجُزِكُمْ أَقُولُ : إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ ، إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ ، إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَإِذَا أَنَا مُتُّ تَرَكْتُكُمْ ، وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ " . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میں تمہارے پہلو سے پکڑ کر تمہیں یہ کہتا ہوں تم لوگ جہنم سے بچو تم لوگ حدود کے ارتکاب سے بچو تم لوگ جہنم سے بچو تم لوگ حدود کے ارتکاب سے بچو تم لوگ جہنم سے بچو تم لوگ حدود کے ارتکاب سے بچو یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ( پھر فرمایا : ) جب میں مر جاؤں گا ، تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا اور پھر میں حوض پر تمہارا پیشرا ہوؤں گا ، جو شخص وہاں آ گیا وہ کامیاب ہو جائے گا “ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے ۔