حدیث نمبر: 9406
عَنْ مَرْزُوقٍ الصَّقِيلِ أَنَّهُ صَقَلَ سَيْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَا الْفَقَارِ ، وَكَانَتْ لَهُ قَبِيعَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، وَحَلَقٌ فِي قَيْدِهِ ، وَبَكْرَةٌ فِي وَسَطِهِ مِنْ فِضَّةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو الْحَكَمِ الصَّقِيلُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مرزوق صقیل بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار ذوالفقار کو صیقل کیا تھا ، اس کے قبضے پر موجود گرہ چاندی کی تھی ، اور اس کے لٹکانے والے حصے میں موجود حلقہ اور اس کے درمیان میں موجود بکرہ ( نام کے حلقے ) چاندی سے بنے ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوالحکم عقیل ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوالحکم عقیل ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 9407
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَرِنِي سَيْفَكَ " فَسَلَّهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَإِذَا فِيهِ دِقَّهٌ وَضَعْفٌ فَقَالَ : "لَا تَضْرِبَنَّ بِهَذَا وَلَكِنِ اطْعَنْ بِهِ طَعْنًا" . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے اپنی تلوار دکھاؤ پھر آپ نے اسے کھینچ کر دیکھا تو اس میں پتلا پن اور کمزوری تھی آپ نے فرمایا : تم اس کے ذریعے ضرب نہ لگانا بلکہ اس کے ذریعے تم چبھو دینا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے ۔