حدیث نمبر: 9405
عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَفْشَى الْقُرْآنَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ . ¤ وَأَوَّلُ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُصَلَّى فِيهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ ، وَأَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ بِلَالٌ ، وَأَوَّلُ مَنْ غَدَا بِهِ فَرَسُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، وَأَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَعْدٌ ، وَأَوَّلُ مَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ بَدْرٍ مُهَجِّعٌ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَأَوَّلُ حَيٍّ أُلِفُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُهَيْنَةُ ، وَأَوَّلُ مَنْ أَدَّوُا الصَّدَقَةَ طَائِعِينَ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِهِمْ بَنُو عُذْرَةَ بْنِ سَعْدٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین

قاسم بیان کرتے ہیں : جس شخص نے سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے قرآن کو پھیلایا وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں ، جس شخص نے سب سے پہلے مسجد بنائی اور اس میں نماز ادا کی وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں ، جس شخص نے سب سے پہلے اذان دی وہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں ، جو سب سے پہلے اپنے گھوڑے کو اللہ کی راہ میں لے کر گیا وہ سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ ہیں ، جس شخص نے سب سے پہلے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہیں غزوہ بدر میں جو شخص سب سے پہلے شہید ہوا وہ مہجع ہیں ، جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے غلام تھے اور وہ پہلا قبیلہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ الفت کی وہ جہینہ قبیلہ ہے اور وہ پہلا قبیلہ جنہوں نے اپنی رضامندی کے ساتھ صدقہ ادا کیا وہ بنو عذرہ بن سعد ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند منقطع ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9405
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8961)»