حدیث نمبر: 9404
عَنْ ثُمَامَةَ قَالَ : كَانَ أَنَسٌ يَجْلِسُ وَيُطْرَحُ لَهُ فِرَاشٌ وَيَجْلِسُ عَلَيْهِ وَيَرْمِي وَلَدُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَوْمًا وَنَحْنُ نَرْمِي فَقَالَ : يَا بَنِيَّ ، بِئْسَ مَا تَرْمُونَ ، ثُمَّ أَخَذَ الْقَوْسَ فَرَمَى فَمَا أَخْطَأَ الْقِرْطَاسَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ثمامہ بیان کرتے ہیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہوتے تھے ان کے لئے ایک بچھونا بچھا دیا جاتا تھا وہ اس پر بیٹھ جاتے تھے ان کے بچے ان کے سامنے تیراندازی کیا کرتے تھے ایک دن وہ ہمارے پاس تشریف لائے اس وقت ہم تیراندازی کر رہے تھے ۔ انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹو ! تم غلط تیرانداری کر رہے ہو پھر انہوں نے کمان پکڑی اور تیر پھینکا تو ان کا نشانہ خطا نہیں گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔