حدیث نمبر: 9348
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَاتِبُوا الْخَيْلَ فَإِنَّهَا تُعْتَبُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ بَقِيَّةَ ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ . ¤ وَسَأَلَ ابْنُ جُوصَا مُحَمَّدَ بْنَ عَوْفٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ : رَأَيْتُهُ عَلَى ظَهْرِ كِتَابِ إِبْرَاهِيمَ مُلْحَقًا فَأَنْكَرْتُهُ فَقُلْتُ لَهُ : فَتَرَكَهُ قَالَ : وَهَذَا مِنْ عَمَلِ ابْنِهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ كَانَ يُسَوِّي الْأَحَادِيثَ ، وَأَمَّا أَبُوهُ فَشَيْخٌ غَيْرُ مُتَّهَمٍ وَقَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ : صَدُوقٌ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” گھوڑے پر سختی کرو ، کیونکہ اُسے سختی کے ذریعے سدھایا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابراہیم بن علاء زبیدی کے حوالے سے بقیہ سے نقل کی ہے اور بقیہ نامی راوی مدلس ہے ۔ ابن جو صبا نے محمد بن عوف سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے ابراہیم کی کتاب کی پشت پر اس کو دیکھا کہ یہ لاحق کی گئی تھی میں نے اسے منکر قرار دیا میں نے ان سے کہا: تو انہوں نے اسے ترک کر دیا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ یہ ان کے صاحبزادے محمد بن ابراہیم کا کام ہے ، جو احادیث برابر کیا کرتے تھے ، جہاں تک ان کے والد کا تعلق ہے ، تو وہ ایسے بزرگ ہیں جن پر تہمت عائد نہیں کی گئی ان کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے کہ وہ صدوق ہیں اور ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے ۔