حدیث نمبر: 8886
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأُمِّ عَطِيَّةَ - خَتَّانَةٍ كَانَتْ بِالْمَدِينَةِ - : " إِذَا خَفَضْتِ فَأَشِمِّي وَلَا تُنْهِكِي ، فَإِنَّهُ أَسْرَى لِلْوَجْهِ ، وَأَحْظَى عِنْدَ الزَّوْجِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں موجود ، ختنہ کرنے والی خاتون ، ام عطیہ سے یہ فرمایا : جب تم ( لڑکی کا ) ختنہ کرو ( تو جلد کو کاٹتے ہوئے ) مبالغہ نہ کرو ، کیونکہ یہ چہرے ( کی خوبصورتی ) کے لیے زیادہ موزوں ہے اور شوہر کے نزدیک زیادہ لذت کا باعث ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8886
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (122)»