کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو ایسی حالت میں مر جاتا ہے کہ وہ سونا اور ریشم پہنتا تھا
حدیث نمبر: 8688
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ لَبِسَ الذَّهَبَ مِنْ أُمَّتِي ، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ ذَهَبَ الْجَنَّةِ ، وَمَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي ، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ : " وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُ الْخَمْرَ ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ شُرْبَهَا فِي الْآخِرَةِ " . ¤ وَمَيْمُونُ بْنُ أُسْتَاذٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْهَزَّانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میری امت کا جو فرد سونا پہنتا ہو اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اس کو پہنتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کا سونا حرام کر دے گا ، اور میری امت کا جو شخص ریشم پہنتا ہو اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اس کو پہنتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کا ریشم حرام کر دے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں ” میری امت کا جو شخص شراب پیتے ہوئے مر جائے ، تو اللہ تعالیٰ آخرت میں اسے پینا اس پر حرام کر دے گا “ ۔ میمون بن استاد نے عبداللہ بن عمر ہزانی کے حوالے سے ، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔