حدیث نمبر: 8663
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ عَلَيْهِ قَمِيصٌ مِنْ حَرِيرٍ قَالَ : مَنْ كَسَاكَ [ هَذَا ] ؟ قَالَ : أُمِّي . قَالَ : فَشَقَّهُ ، قَالَ : قُلْ لِأُمِّكَ تَكْسُوكَ غَيْرَ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیٹا ان کے پاس آیا جس نے ریشمی قمیص پہنی ہوئی تھی انہوں نے دریافت کیا : یہ تمہیں کس نے پہنائی ہے ؟ اس نے جواب دیا : میری والدہ نے راوی کہتے ہیں : تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے پھاڑ دیا اور فرمایا اپنی ماں سے کہو کہ تمہیں اس کے علاوہ کچھ اور پہنائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔