حدیث نمبر: 8466
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ أَلَمًا فَلْيَضَعْ يَدَهُ تَحْتَ أَلَمِهِ ثُمَّ لِيَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ : أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى أَنَّ جَمَاعَةً كَثِيرَةً ضَعَّفُوهُ وَتَوْثِيقُهُ لَيِّنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کسی شخص کو تکلیف محسوس ہو ، تو وہ اپنا ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھے اور پھر سات مرتبہ یہ کلمات پڑھے : میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں ، ہر چیز کے حوالے سے ، جو میں پا رہا ہوں ۔ اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحشر نجیح ہے ، جسے ثقہ قرار دیا گیا ہے اگرچہ ایک بڑی جماعت نے اسے ضعیف بھی کہا: ہے ، اور اس کی توثیق کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔