حدیث نمبر: 8265
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ وَقِيلَ لَهُ : مَا تَذْكُرُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِنَا بِقُبَاءَ ، فَجِئْتُ وَأَنَا غُلَامٌ حَدَثٌ حَتَّى جَلَسْتُ عَنْ يَمِينِهِ ، وَجَلَسَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ يَسَارِهِ . قَالَ : ثُمَّ دَعَا بِشَرَابٍ ، فَشَرِبَ وَنَاوَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهَذَا لَفْظُهُ ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابوحبیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ، ان سے دریافت کیا گیا : آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا بات یاد ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قباء میں ہماری مسجد میں ہمارے پاس تشریف لائے ، میں تھا ، اور ایک کمسن لڑکا تھا ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گیا ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے بائیں طرف بیٹھ گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب منگوایا اور اسے پی لیا اور پھر اپنے دائیں طرف میری طرف بڑھا دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، یہ الفاظ ان کے ہیں ، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، یہ الفاظ ان کے ہیں ، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ۔