کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: لہسن اور پیاز کھانا
حدیث نمبر: 8046
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ : سُئِلَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَنِ الْكُرَّاثِ وَالْبَصَلِ فَقَالَ : لَسْتُ آكِلًا بَصَلًا بَعْدَمَا نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ ، وَأَبُو حَاتِمٍ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے گندنا اور پیاز کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سے منع کرنے کے بعد ، میں پیاز نہیں کھاؤں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے ، جسے دحیم اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8046
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8047
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ كُلَّ جَارِيَةٍ بِهَا حَبَلٌ حَرَامٌ عَلَى صَاحِبِهَا حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا وَإِنَّ كُلَّ حِمَارٍ يُعْتَمَلُ عَلَيْهِ حَرَامٌ لَحْمُهُ وَإِنَّ الثُّومَ حَرَامٌ " ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَلَّ الثُّومَ وَأَمَرَ مَنْ يَأْكُلُهُ : " أَنْ لَا يَخْرُجَ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهُ إِنَّهُ أَذًى فَلَا يَقْرَبْ مَنْ أَكَلَهُ الْمَسْجِدَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلْتِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” ( مال غنیمت میں کنیز کے طور پر ملنے والی ) ہر لڑکی جو حاملہ ہو وہ اپنے مالک کے لئے حرام ہو گی جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم نہیں دیدیتی اور ہر وہ گدھا جس پر سامان لادا جاتا ہے اس کا گوشت حرام ہو گا ، اور لہسن حرام ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن کو حلال قرار دیدیا تھا ، لیکن جو شخص اسے کھاتا ہے اسے یہ حکم دیا کہ وہ مسجد کی طرف نہ آئے ، جب تک اس کی بو ختم نہیں ہو جاتی جو تکلیف کا باعث بنتی ہے جس شخص نے اسے کھایا ہو وہ مسجد کے قریب نہ آئے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8047
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13612)»
حدیث نمبر: 8048
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَكْلِ الثُّومِ وَقَالَ : " لَوْلَا أَنَّ الْمَلَكَ يَنْزِلُ عَلَيَّ لَأَكَلْتُهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَبَّةُ بْنُ جُوَيْنٍ الْعَرَنِيُّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں لہسن کھانے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا : اگر مجھ پر فرشتہ نازل نہ ہوتا تو میں نے بھی اسے کھا لینا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حبہ بن جوین عرنی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور عجلی نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8048
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2864)»
حدیث نمبر: 8049
وَعَنْ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ : كَانَ الثُّومُ يُدَاسُ لِابْنِ عُمَرَ فَيُنْظَمُ فِي خَيْطٍ وَيُلْقَى فِي الْمَرَقَةِ فِي خَيْطٍ وَيُسْتَخْرَجُ فِي خَيْطٍ فَيُلْقَى فَيُؤْكَلُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْمَسَاجِدِ فِي الصَّلَاةِ مِنْ نَحْوِ هَذَا . ¤
محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے لہسن کو صاف کیا جاتا تھا ، اور دھاگہ میں پرو دیا جاتا تھا پھر اسے دھاگہ سمیت شوربے میں ڈالا جاتا تھا ، اور دھاگے سمیت اس میں سے نکال دیا جاتا تھا ، اور ایک طرف رکھ دیا جاتا تھا ، اور پھر وہ شوربا کھا لیا جاتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی احادیث نماز سے متعلق باب میں مساجد سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8049
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13064)»