حدیث نمبر: 7991
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ ، وَإِذَا أُتِيَ بِالْحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ فُضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کسی ایک کے پاس کوئی پاکیزہ چیز آئے ، تو اسے کھا لینا چاہیے ، اور جب حلوی ( یعنی میٹھی چیز ) آئے تو اسے اس کو کھا لینا چاہیے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے ۔ ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مضطرب الحدیث ہے ابراہیم عرعرہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7991
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7992
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ : لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمِرْبَدِ فَرَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُودُ نَاقَةً تَحْمِلُ دَقِيقًا وَسَمْنًا وَعَسَلًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَخٍ " فَأَنَاخَ ، فَدَعَا بِبُرْمَةٍ فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ وَالدَّقِيقِ ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُوقِدَ تَحْتَهَا حَتَّى نَضِجَ ثُمَّ قَالَ : " كُلُوا " فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ : " هَذَا شَيْءٌ يَدْعُوهُ أَهْلُ فَارِسَ الْخَبِيصَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گودام کی طرف تشریف لے کے گئے ، تو آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملاحظہ فرمایا : وہ ایک اونٹنی کو ہانک کر لے جا رہے تھے جس پر آٹا گھی اور شہد لادا ہوا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے بٹھاؤ انہوں نے بٹھا دیا پھر آپ نے ہنڈیا منگوائی آپ نے اس میں گھی شہد اور آٹا ڈالا پھر آپ کے حکم کے تحت اس کے نیچے آگ جلا دی گئی پھر جب وہ پک گیا تو آپ نے فرمایا : تم لوگ اسے کھاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی اسے کھایا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ وہ چیز ہے ، جسے اہل فارس ” خبیص “ کہتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7992
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح