حدیث نمبر: 7990
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : مَرَّ عَلَيْنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ ، فَنَحَرَ لَنَا سَبْعَ جَزَائِرَ ، فَهَبَطْنَا سَاحِلَ الْبَحْرِ ، فَإِذَا نَحْنُ بِأَعْظَمِ حُوتٍ فَأَقَمْنَا عَلَيْهِ ثَلَاثًا وَحَمَلْنَا مِنْهُ مَا شِئْنَا مِنْ وَدَكٍ فِي الْأَسْقِيَةِ وَالْغَرَائِزِ ، وَسِرْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْنَاهُ بِذَلِكَ فَقَالُوا : لَوْ نَعْلَمُ أَنَّا نُدْرِكُهُ قَبْلَ أَنْ يَرُوحَ أَحْبَبْنَا أَنْ يَكُونَ عِنْدَنَا مِنْهُ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ الْعَنْبَرِ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ : ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ . وَأَبُو حَمْزَةَ الْخَوْلَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قیس بن سعد بن عبادہ ہمارے پاس سے گزرے ہمیں بھوک لاحق تھی انہوں نے ہمارے لئے سات اونٹ قربان کیے پھر ہم سمندر کے کنارے پر پہنچ گئے وہاں ایک بڑی سی مچھلی تھی ہم وہاں تین دن مقیم رہے پھر ہم نے اس کی چربی میں سے جتنی چاہی اسے مشکیزوں اور برتنوں میں ساتھ لاد لیا ، پھر ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ کو اس بارے میں بتایا لوگوں نے عرض کی : اگر ہمیں یہ پتہ ہوتا کہ اس گوشت کے بودار ہونے سے پہلے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ جائیں گے ، تو ہماری یہ خواہش تھی کہ اس کا کچھ ہمارے پاس موجود ہوتا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” عنبر “ ( نامی بڑی مچھلی ) کے بارے میں حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے تا ہم وہ اس سیاق کے بغیر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں : یہ ثقہ اور مامون ہے ۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابوحمزہ خولانی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7990
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف