کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اپنے اناج کے بقدر ضرورت خوراک تیار کرو تمہارے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی
حدیث نمبر: 7978
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قَوِّتُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ " . ¤ قَالَ إِبْرَاهِيمُ : سَمِعْتُ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يُفَسِّرُهَا قَالَ : هُوَ تَصْغِيرُ الْأَرْغِفَةِ . ¤ وَكَذَا نَقْلَهُ ابْنُ الْأَثِيرِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اپنے اناج سے بقدر ضرورت خوراک ( یعنی کھانا ) تیار کرو تمہارے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی “ ۔ ابراہیم نامی راوی کہتے ہیں : میں نے بعض اہل علم کو اس کی وضاحت کرتے ہوئے سنا وہ کہتے ہیں : اس سے مراد چھوٹی روٹی بناتا ہے ۔ ابن اثیر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔