حدیث نمبر: 7922
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَائِطًا لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ ، فَجَعَلَ يَتَنَاوَلُ مِنَ الرُّطَبِ فَيَأْكُلُ وَهُوَ يَمْشِي وَأَنَا مَعَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ : " يَا ابْنَ عَبَّاسٍ لَا تَأْكُلْ بِإِصْبَعَيْنِ فَإِنَّهَا أَكْلَةُ الشَّيْطَانِ وَكُلْ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے باغ میں تشریف لے گئے آپ نے کھجوریں لینا شروع کیں اور کھانا شروع کیں حالانکہ آپ چل رہے تھے میں بھی آپ کے ساتھ تھا آپ نے مڑ کر میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : اے ابن عباس ! تم دو انگلیوں کے ساتھ نہ کھانا کیونکہ یہ شیطان کے کھانے کا طریقہ ہے تم تین انگلیوں کے ساتھ کھانا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 7923
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْكُلُ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ وَيَلْعَقُهُنَّ إِذَا فَرَغَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ لَعَقَهُنَّ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھایا کرتے تھے اور جب ( کھانا کھا کر ) فارغ ہوتے تھے ۔ تو ان انگلیوں کو چاٹ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ صرف انگلیاں چاٹنے والا حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ v
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ صرف انگلیاں چاٹنے والا حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ v