مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَكْلِ قَائِمًا . باب: کھڑے ہو کر کھانا
حدیث نمبر: 7921
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا ، وَعَنِ الْأَكْلِ قَائِمًا ، وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ ، وَالْجَلَّالَةِ ، وَالشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ وَلَيْسَ فِيهِ الْأَكْلُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے سے اور کھڑے ہو کر کھانے سے اور مجثمہ سے اور جلالہ ( گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھانے ) سے اور مشکیزے کے منہ سے پینے سے منع کیا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اور دیگر کتابوں میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے اس میں کھانے کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف مغیرہ بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔