کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: کھانے کے وقت جوتے اتار دینا
حدیث نمبر: 7911
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا قُرِّبَ إِلَى أَحَدِكُمْ طَعَامُهُ وَفِي رِجْلِهِ نَعْلَانِ فَلْيَنْزِعْ نَعْلَيْهِ فَإِنَّهُ أَرْوَحُ لِلْقَدَمَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ :
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کسی شخص کے سامنے کھانا رکھا جائے ، اور اس میں پاؤں میں جوتے پہنے ہوئے ہوں ، تو اس کو جوتے اتار دینے چاہئیں کیونکہ یہ چیز پاؤں کے لئے زیادہ آرام کا باعث ہو گی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں ( جو اگلی روایت میں ہیں ) ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7911
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2867) اخرجه ابويعليٰ فى المسند (4188)»
حدیث نمبر: 7912
إِذَا أَكَلْتُمُ الطَّعَامَ فَاخْلَعُوا نِعَالَكُمْ فَإِنَّهُ أَرْوَحُ لِأَقْدَامِكُمْ . ¤ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ خَالِدٍ السَّكُونِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ سَمَاعًا . ¤
محمد محی الدین
جب تم کھانا کھاؤ تو اپنے جوتے اتار دو کیونکہ یہ تمہارے پاؤں کے لئے زیادہ آرام کا باعث ہو گا “ ۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ عقبہ بن خالد سکونی کا معاملہ مختلف ہے میں نے ان کے بارے میں ایسی کوئی روایت نہیں پائی کہ انہوں نے محمد بن حارث سے سماع کیا ہو ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7912
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7913
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَهُ مِمَّا يَنْفِي الْفَقْرَ ، وَهُوَ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کھانے سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنا ان چیزوں میں سے ہے جو غربت کو ختم کر دیتے ہیں اور یہ مرسلین کی سنت میں سے ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7913
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً