مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُضُوءِ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَهُ . باب: دسترخوان کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7914
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَزَالُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَتْ مَائِدَتُهُ مَوْضُوعَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” فرشتے تم میں سے کسی ایک شخص کے لئے اس وقت تک مسلسل دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک اس کا دستر خوان بچھا رہتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔