حدیث نمبر: 7800
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ خَيَّرَ نِسَاءَهُ كَانَتِ الَّتِي اخْتَارَتْ نَفْسَهَا امْرَأَةً مِنْ بَنِي هِلَالٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی ازواج کو ( علیحدگی کا اختیار دیا تھا ) تو جس خاتون نے اپنی ذات ( یعنی علیحدگی ) کو اختیار کیا تھا وہ بنوہلال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اور امام ترمذی کہتے ہیں : یہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7800
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً