حدیث نمبر: 7531
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي : بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا خُطْبَةَ الْحَاجَةِ فَيَقُولُ : " إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " . ¤ قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : وَسَمِعْتُ مِنْ أَبِي مُوسَى يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَصِلَ آتِيكَ بِآيٍ مِنَ الْقُرْآنِ تَقُولُ : ( اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ) ، ( وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ) ، ( اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ) أَمَّا بَعْدُ . ثُمَّ تَكَلَّمْ بِحَاجَتِكَ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَغَيْرُهُ خَلَا حَدِيثَ أَبِي مُوسَى . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَحَدِيثُ أَبِي مُوسَى مُتَّصِلٌ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ نکاح کی تعلیم دی تھی آپ نے یہ پڑھا : ” بے شک ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں ، اور ہم اس سے مدد مانگتے ہیں اور ہم اپنی ذات کے شر سے اور اپنے اعمال کی خرابی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ ہدایت عطا کر دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے ، اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں “ ۔ ابوعبیدہ نامی راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے وہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے : ” اگر تم چاہو تو تم اس میں قرآن کی کچھ آیات بھی شامل کر لو ! تم یہ پڑھو : ” تم لوگ اللہ سے ( یوں ) ڈرو جو اس سے ڈرنے کا حق ہے ، اور تم مرتے وقت صرف مسلمان ہی ہونا “ ” اور تم اس اللہ سے ڈرو ! جس کے وسیلے سے تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے داری کے حقوقی کا خیال رکھو بے شک اللہ تعالیٰ تمہارا نگہبان ہے “ ۔ ” اور تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو وہ تمہارے اعمال کو درست کر دے گا ، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دے گا ، جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے ، تو وہ عظیم کامیابی حاصل کر لیتا ہے “ ۔ اما بعد ! پھر تم اپنی حاجت کے بارے میں کلام کرو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ۔ تا ہم انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت نہیں نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ معجم کبیر میں انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث متصل ہے ۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ۔ تا ہم انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت نہیں نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ معجم کبیر میں انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث متصل ہے ۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔