کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اللہ تعالیٰ کا شادی کرنے والے شخص کی مدد کرنا
حدیث نمبر: 7335
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ : مَنْ سَعَى فِي فِكَاكِ رَقَبَةٍ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ . وَمَنْ تَزَوَّجَ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ . وَمَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ،[ وَالْأَوْسَطِ ]، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَازِعِ رَوَى عَنْهُ حَفِيدُهُ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ فَقَطْ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین کام ایسے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرتے ہوئے اور ثواب کی امید کرتے ہوئے وہ کام کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کی مدد کرے اور اس شخص کے لئے برکت رکھے ، جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے کسی غلام کو آزاد کرنے کی کوشش کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس شخص کی مدد کرے اور اس کو برکت نصیب کرے ، جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے شادی کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس کی مدد کرے اور اس میں برکت نصیب کرے ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے کسی بنجر زمین کو آباد کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کی مدد کرے اور اسے برکت نصیب کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن وازع ہے ، جس سے صرف اس کے پوتے عمرو بن عاصم نے روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7335
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (737)»