حدیث نمبر: 7168
عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَرِثُ الرَّجُلُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ أُخْوَتِهِ لِأَبِيهِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَلَا أَعْرِفُ مَعْنَاهُ ، وَفِيهِ الْحَارِثُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” آدمی سگے بھائی کا وارث بنے گا ، صرف باپ کی طرف سے شریک بھائیوں کا ( وارث ) نہیں بنے گا“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، مجھے اس کے مفہوم کی سمجھ نہیں آئی ، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، مجھے اس کے مفہوم کی سمجھ نہیں آئی ، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 7169
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ : الْإِخْوَةُ مِنَ الْأُمِّ لَا يَرِثُونَ دِيَةَ أَخِيهِمْ لِأُمِّهِمْ إِذَا قُتِلَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ماں کی طرف سے شریک بھائی ، اپنی ماں کی طرف سے شریک بھائی کی دیت میں وارث نہیں بنیں گے ، جب وہ قتل ہوا ہو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔